تازہ ترین
انڈونیشیامیں زلزلے اور سونامی کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا

انڈونیشیامیں زلزلے اور سونامی کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا

ویب ڈیسک: (03 اکتوبر 2018) انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی کے شہر پالو میں زلزلے اور سونامی کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا ہے۔ماؤنٹ سوپوتان نے لاوا اگلنا شروع کردیاہے۔زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد چودہ سو سات ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی میں زلزلےاورسونامی کے بعد اب آتش فشاں بھی پھٹ پڑاہے۔ ماؤنٹ سوپوتان نے لاوا اگلنا شروع کردیا ہے۔لاوےکے سبب سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جبکہ زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد بھی تیرہ سو سے زاید ہو گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کےصوبے سولاویسی میں گذشتہ ہفتےسات عشاریہ پانچ شدت کے زلزلے کے بعد آتش فشاں پھٹنے سےاؤنٹ سوپوتان نے لاوے نےاگلنا شروع کردیاہے۔لاوا چار ہزار میٹر بلند ہیں ۔جس کے باعث آسمان تک دھواں دیکھا جاسکتا ہے ۔لاوے کے باعث سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ زلزلے اور سونامی سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں بھی تیرہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔لاوا پھٹنے کے بعد ریسکیو ٹیمیوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام نےقریبی رہائشی علاقوں کو خالی کروانا شروع کردیا ہے جبکہ زلزلے اور سونامی کے باعث مرنے والوں کواجتماعی قبروں میں دفنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انڈونیشیا میں اب بھی دولاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے انڈونیشیا میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ایک کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کااعلان کیاہے۔اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے رابطہ کارنے کہاہے کہ ہنگامی صورتحال کے بارے میں مرکزی امدادی فنڈ کی رقوم سے اقوام متحدہ کے اداروں کی معاونت کی جاسکے گی جو انڈونیشیا کی حکومت کی ترجیحات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ لاکھوں افراد کے لئے امدادی کارروائیاں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انڈونیشیا میں زلزلہ اور سونامی میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سونامی اور زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 844 ہو گئی

Comments are closed.

Scroll To Top