تازہ ترین
انٹرنیٹ کے خالق سائنسدان لاری روپرٹس انتقال کر گئے

انٹرنیٹ کے خالق سائنسدان لاری روپرٹس انتقال کر گئے

نیویارک: (07 جنوری 2018) دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے 4 رکنی گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری روبرٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 1960ء کے عشرے میں روبرٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ ان کے اس پروگرام کو دنیا ارپانٹ کے نام سے جانتی ہے۔

سائنسدان لاری روبرٹس نے کئی آپریٹنگ پروگرام اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ارپانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دیا جسے آج کی ترقی کا ایک اہم زینہ تصور کیا جاتا ہے۔

روبرٹس کے دیگر ساتھیوں میں پوپ کان، فینٹ سیرف اور ولین کلائنروک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی سائنسدان نے بائیونک چپ ایجاد کرلی

برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

Comments are closed.

Scroll To Top