تازہ ترین
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ سے باہر کردیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ سے باہر کردیا

لاہور: (23 جنوری 2019) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ٹیم کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے ابتدائی راؤنڈ کھیلنے سے معذرت کی تھی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد لاہور میں جاری پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی جلد ختم کردیا گیا ہے۔ ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ افسوس ہے پاکستان کو پورے ایونٹ سے معطل کررہے ہیں، ایونٹ میں شریک ٹیموں نے پاکستان کو شامل کرنے کے لیے تعاون کیا تھا۔

ایف آئی ایچ کے مطابق پاکستان کے باہر ہونے سے پرو ہاکی لیگ پر فرق نہیں پڑے گا، پی ایچ ایف نے ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی راؤنڈ کھیلنے سے معذرت کی تھی۔ پی ایچ ایف کے مطابق ٹیم کا کیمپ لگا رکھا تھا مگر فنڈز کی کمی کی وجہ سے معذرت کرنا پڑی، وفاقی حکومت سے بار بار درخواست کے باوجود فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

ایف آئی ایچ کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں شیڈول کے مطابق آٹھ ٹیمیں میچز کھیلیں گی۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ و منیجر پاکستان ہاکی ٹیم سعید خان کا کہنا ہے کہ لیگ میں عدم شرکت قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک سیاہ دن ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا ہے، پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنا نہایت افسوس ناک ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top