تازہ ترین
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:(08 نومبر 2018) ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی کرنسی 35 پیسے اضافے کیساتھ 133 روپے ہوگئی۔

روپے کے مقابلے امریکی ڈالر دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے آتے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ آج 35 پیسے اضافے کیساتھ ڈالر کی قیمت 133 روپے تک جا پہنچی ہے۔وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ 12 ارب ڈالر کا خلا پورا ہوگیا ہے لیکن اب تک سعودی عرب سے رقوم وصول نہیں ہوئی ہے جس سے روپیہ دباؤ کاشکار ہے۔ماہرین کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات

کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top