تازہ ترین
انوشکاشرمااپنی شادی کے بعد اب آرہی ہیں لوگوں کو ڈرانے

انوشکاشرمااپنی شادی کے بعد اب آرہی ہیں لوگوں کو ڈرانے

ویب ڈیسک : (10 جنوری 2018) کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی شادی کا ہنگامہ ہو چکا اب ختم۔ انوشکا پھرسے ہوچکی ہیں اپنے کام میں  مصروف ۔
،انوشکا شرماہنی مون سے واپسی کے بعد اپنی آنے والی فلم ’پری‘ میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ انھوں نے گذشتہ دنوں ٹوئٹر پر فلم ’پری‘ کا ٹیزر شیئر کیاہے جس میں انوشکا کے خوفناک روپ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔انوشکا شرما باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کےپروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمزسے اب تک دو فلمیں ’این اچ دس‘اور ’پھلوری‘ریلیز ہوچکی ہیں جو باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی تھیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیں۔ 

فلم ’پری‘میں انوشکا شرما نے بھوت کا مرکزی کردار نبھایا ہے لہٰذا 18 سیکنڈ کے ٹیزر میں انوشکا شرما دیگر فلموں کے برعکس بالکل مختلف روپ میں نظرآرہی ہیں۔ ٹیزر کی ابتدا انوشکا شرما کے چہرے سے ہوتی ہے تاہم ان کا چہرہ ہر گزرتے سیکنڈ کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ چہرہ زخموں سے چُور ہوجاتا ہے جب کہ ان کی آنکھوں میں بھی خون کی جھلک واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ انوشکا کی خوف سے بھرپور فلم’’پری‘‘ہولی کے موقع پر 2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

:یہ بھی پڑھئیے

سنسربورڈ کاحکم :پدماوت کےساتھ فلم میں 300تبدیلیاں،پیڈمین سے ٹاکرا

کک باکسرسیریز کی ساتویں فلم ریٹیلی ایشن کا ٹریلر جاری کردیاگیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top