تازہ ترین
‘انضمام الحق کا بھتیجا ہونا میرا قصور نہیں’

‘انضمام الحق کا بھتیجا ہونا میرا قصور نہیں’

لاہور:(14 ستمبر 2018) امام الحق کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کا بھتیجا ہونا میرا قصور نہیں، میں نے میڈیا کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔

دبئی میں بات چیت کے دوران امام الحق نے کہا کہ میں چیف سلیکٹر کا رشتہ دار ہونے کا کوئی دبائو نہیں لیتا، چچا مجھ سے کرکٹ کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کرتے، کوچنگ اسٹاف، شعیب ملک، محمد حفیظ اور سرفراز احمد خاصی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔امام الحق نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا ایسا ہے کہ ہمیں بہت سی باتوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے،خوش قسمتی سے میری فیملی اور آس پاس موجود رہنے والے لوگ بھرپور سپورٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس بیٹ اورکارکردگی دکھانے کیلیے میدان ہے،ابھی تک 9ون ڈے میچز میں 4سنچریاں اسکور کرچکا ہوں۔امام الحق سے جب ایک سینئر بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ ‘انضمام الحق کو سونے کا بہت شوق تھا، کیا آپ کو بھی سونے کا شوق ہے؟’ تو امام الحق برجستہ بولے، ‘کیا آپ ان کے ساتھ سوئے ہیں’۔

اس کے بعد امام الحق برس پڑے اور بولے ‘جی مجھے بھی سونے کا شوق ہے۔’

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی پریس کانفرنس

ایشا کپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو دھچکا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top