تازہ ترین
انصاف کے نام پر اپوزشن کو بدترین نشانہ بنایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

انصاف کے نام پر اپوزشن کو بدترین نشانہ بنایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور:(05 جنوری 2019) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کروڑوں عوام کے ووٹ چوری کرنے والوں کا احتساب کب ہوگا؟۔

ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر لاہور میں وکلا کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترسکی اور یہ لوگ یوٹرن کو عظیم لیڈر کی نشانی سمجھتے ہیں۔ موجودہ حکمران سابقہ حکومتوں پر الزام تراشیاں کرکے نظام چلارہے ہیں بلکہ درحقیقت ان میں حکومت چلانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ کروڑوں عوام کے ووٹ چوری کرنے والوں کا احتساب کب ہوگا؟۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کبھی حکومتی عہدیدار نہیں رہا اور نہ کبھی کرپشن کی، میرے ہاتھ صاف ہیں لیکن جےآئی ٹی کی بنیاد پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جےآئی ٹی رپورٹ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت افشا کی گئی۔ ایسے میں تحقیقات کیسے شفاف ہو سکتی ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک منتخب وزیراعظم کو احتساب کے نام پر باہر نکال دیا گیا جبکہ اصغرخان کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ایک بار پھر صوبے کے مالی وسائل پر ڈاکے کی تیاری ہے اور 18 وہیں ترمیم نشانے پر ہے لیکن کوئی بھی غیر منتخب حکمران دو تہائی اکثریت سے منظور آئین ختم کرنے کا مجاز نہیں ہوسکتا۔ کوئی بھی غیر منتخب شخص دو تہائی اکثریت سے منظور آئین کو ختم نہیں کرسکتا۔ پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے

نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو طلب کرلیا

بلاول بھٹو زرداری کا اے پی سی میں پیپلزپارٹی کا وفد بھیجنے کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top