تازہ ترین
انسانی اعضاء کی آسان،سستی پیوندکاری:سائنسدانوں نے کامیابی حاصل کرلی

انسانی اعضاء کی آسان،سستی پیوندکاری:سائنسدانوں نے کامیابی حاصل کرلی

دبئی (21فروری، 2018)پیوند کاری کے لیے انسانی اعضاء کی فراہمی کو آسان، سستا اور فوری بنانے کیے لیے سائنسدانوں کوکامیابی ملی ہے اس کے لیے انھوں نے انسان اور بھیڑ کے خلیات پر مشتمل مخلوط النسل ایمبریو یا جنین کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

کامیاب تحقیق کرنےو الے سائنسدانوں میں امریکی اور جاپانی شامل تھے جنھوں نےاسٹیم سیل اور جین کی ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی اسٹیم سیل کو کامیابی کے ساتھ بھیڑ کے ابتدائی مرحلے کے ایمبریو میں منتقل کر لیا ہے۔امریکی اور جاپانی سائنسدانوں کی کاوش سے انسانی اعضاء کو فارمی جانوروں میں اس طرح سے بڑا کیا جا سکتا ہے کہ وہ مریضوں کے مدافعتی نظام سے مطابقت رکھیں اور پیوندکاری کی صورت میں انسانی جسم نئے اعضاء کو مسترد کیے بغیر قبول کرلے۔

یہ بھی پڑھیے:

واٹس ایپ کے ڈلیٹ شدہ پیغامات کیسے پڑھے جاسکتے ہیں؟

بغیر اڑے دنیا کا سفرکرانے والی ائر لائن

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top