تازہ ترین
انسانوں کے ساتھ رہنے والا دوست مگرمچھ

انسانوں کے ساتھ رہنے والا دوست مگرمچھ

تھائی لینڈ:(19 دسمبر 2018) تھائی لینڈ میں ایک شخص نے اپنے گھر میں ایک مگرمچھ پالا ہوا ہے جو آزادانہ اس کے گھر میں گھومتا پھرتا رہتا ہے اور یہ تعلق گزشتہ 20 سال سے قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق 53 سالہ کناتھپ ناتھپ اس مگرمچھ کو چوکی داری کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کبھی بھی گھر کا تالا لگا کر باہر نہیں نکلتے کیونکہ اس صورت میں داخل ہونے والے چور کو زندگی بھر کیلئے اچھا سبق مل جائے گا۔ اگرچہ یہ مگرمچھ گھر میں ہرجگہ گھومتا پھرتا ہے لیکن بن بلائے مہمان پر غصہ ضرور ہوتا ہے۔ 20 سال قبل یہ مگرمچھ گھر میں موجود بچوں کیلئے پالتو جانور کے طور پر لایا گیا تھا اور اس کے بعد ایک اور مگرمچھ خریدا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھئے کیلئے کا بٹن دبائیے

ان کے نام مقامی زبان میں سونا اور چاندی رکھے گئے لیکن ان میں سے ایک مگرمچھ گھر میں نہیں رہ سکا اور اس کیلئے باہر تالاب بنوایا گا تاہم دوسرا مگرمچھ اب تک گھر کا رہائشی ہے اور خوشی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔ اب جن بچوں کیلئے یہ مگرمچھ لایا گیا تھا وہ بڑے ہوکر اس گھر سے جاچکے ہیں۔

کناتھپ نے بتایا کہ مگرمچھ کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا اور اکثر ایک میز کے نیچے بے حس پڑا رہتا ہے۔ اگرچہ اس کا مالک براہ راست اس کے جسم کو نہیں چھوتا لیکن کبھی کبھار اس کی سخت دم پر ہاتھ ضرور پھیرتا ہے۔کبھی کبھار وہ گھر سے باہر نکل جاتا ہے اور سڑک کے عین درمیان سوجاتا ہے تو لوگ پولیس کی بجائے کناتھپ کو بلاتے ہیں جو اسے پیار سے دوبارہ اپنے گھر لے جاتا ہے۔ اسی طرح انڈونیشیا میں بھی ایک خاندان 200 کلوگرام وزنی بے ضرر اور انسان دوست مگرمچھ کے ساتھ ایک عرصے سے رہائش پذیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تیرہ سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا

گتے سے مجسمے بنانے والے تائیوانی فنکار کے چرچے

Comments are closed.

Scroll To Top