تازہ ترین
انتظار کی موت صرف ایک گولی لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

انتظار کی موت صرف ایک گولی لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

کراچی: (16 جنوری 2018) ڈیفنس میں قتل ہونےوالےنوجوان انتظار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اب تک نے حاصل کرلی، کان سے آر پار ہونے والی گولی موت کا سبب بنی۔

تفصیلات کے مطابق اب تک نیوز نے ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول انتظار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی ہے،رپورٹ کے مطابق مقتول کی موت صرف ایک گولی لگنے سے ہوئی ۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول انتظار کو سیدھے کان کے پیچھے ایک گولی لگی جو سر سے آر پار ہوئی، گولی آر پار ہونے سے انتظار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول انتظار کے جسم پر کسی اور گولی یا تشدد کے نشان نہیں ملے،مقتول کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، انتظار کے کپڑوں پر خون اور مٹی لگی ہوئی تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انتظار کی عمر بیس سے بائیس سال تھی۔دوسری جانب اب تک نیوز نے واقعے کے وقت انیس سالہ انتظار کے ساتھ موجود لڑکی کا پتہ لگا لیا ہے، لڑکی کی شناخت مدیحہ کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے اب تک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظار واقعے کے دن گھر پر سویا ہوا تھا پانچ بجے کسی کا فون آیا، انتظار فون سنتے ہی ایمرجنسی میں گھر سے نکل گیا، مجھے شبہ ہے فون اسی لڑکی کا تھا، انتظار کے والد نے بیٹے کی قتل کی تفتیش شفاف انداز میں کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

جبکہ انتظار قتل کیس میں ازخود گرفتاری دینے والے اہلکاروں نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ انتظار پر فائرنگ دو اہلکاروں نے کی جن کا آپریشن ٹیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، فائرنگ کرنے والوں میں سینئر پولیس آفیسر کا گن مین اور ڈرائیور شامل ہیں، گن میں کا نام بلال اور ڈرائیور کا دانیال ہے۔

اہلکاروں کے مطابق واقعے کے وقت دونوں اہلکاروں کے علاوہ اے سی ایل سی کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں تھا، کیس میں گرفتار مزید چھ ملزمان واقعے کے بعد بیک اپ پر پہنچے، بیک اپ پر پہنچنے والی ٹیم نے موقع پر کیس کو لینے سے انکار کردیا تھا۔دوسری جانب انتظار کے والد نے پولیس کی تفیش پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کو درخواست لکھ دی ہے، انتظار کے اہلخانہ کچھ دیر میں سی ایم ہاؤس روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے

انتظار کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

انتظار احمد کے والد نے انصاف کیلئے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مددکی اپیل کردی

 

Comments are closed.

Scroll To Top