تازہ ترین
انتخابی مہم عروج پر:سیاسی جماعتوں کے ملک بھر میں جلسے

انتخابی مہم عروج پر:سیاسی جماعتوں کے ملک بھر میں جلسے

لاہور:(22جولائی، 2018)سیاسی جماعتوں کے پاس انتخابی مہم چلانے کے لیے 2 دن باقی رہ گئے جس کے پیش نظر مختلف شہریوں میں مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی پنڈال سجالیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج ملتان کے کامرس گراؤنڈ عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور پارٹی صدر شہباز شریف جوش خطابت دکھائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی سیہون میں عوامی رنگ جمائےگی جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کا لہو گرمائیں گے، اسی طرح متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جلسہ کیا جاریا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق خطاب کریں گے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) بھی آج خیبرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں جلسہ کر رہی ہے جس سے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا خطاب کریں گے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

جلسے سے جی ڈی اے کے دیگر رہنما پیر صدرالدین شاہ، غوث علی شاہ، غلام مرتضیٰ جتوئی، ایاز لطیف پلیجو، سردار علی گوہر مہر، غوث بخش مہر سمیت دیگر خطاب کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top