تازہ ترین
انتخابی عمل سے پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ

انتخابی عمل سے پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ

پشاور (21 دسمبر 2017) انتخابی عمل سے پولیو مہمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اس بارے میں وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے وفاق کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ مراسلہ کے مطابق مقامی حکومتوں کے انتخابات سمیت ضمنی و عام انتخابات کے شیڈول پولیو مہمات کو متاثر کر دیتے ہیں۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابات کے شیڈول پولیو مہمات کے شیڈول کو مدنظر رکھ کر مرتب کئے جائیں۔ پولیو مرض پر قابو پانے کے لئے مسلسل اور موثر مہمات ناگزیر ہیں۔ حالیہ دنوں میں ضلع دیر کے انتخابات میں پولیو مہم کو ملتوی کرنے سے مہم کی افادیت کو نقصان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے

وقت سے پہلے انتخابی مہم تحریک انصاف کو بھاری پڑے گی، مریم نواز

بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو نہ گھسیٹے، دفتر خارجہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top