تازہ ترین
انتخابات میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو نتائج خطرناک ہونگے، خورشید شاہ

انتخابات میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو نتائج خطرناک ہونگے، خورشید شاہ

سکھر: (22 جولائی 2018) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات اچھے نہیں ہیں، اس لئے یہ انتخابات ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اگر انتخابات میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔

روہڑی کے قریب چھوارا مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا خواہش ہے کہ انتخابات شفاف ہوں اطلاعات تھیں کہ الیکشن کے دن گنتی میں گڑ بڑ کی جائے گی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں کسی قسم کی گڑبڑ نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آسمانی مخلوق آگئی ہے اور اوپر سے لوگ اتر کر آئے ہیں اور آپ سے ووٹ مانگ رہے ہیں لیکن اس بار عوام کو ان پیروں میروں اور فقیروں کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ یہی لوگ عوام کو بیچ دیتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا عوام سے ووٹ مانگنے والے بتائیں کہ 30 سال سے وہ کہاں تھے جب لوگ سیلاب میں ڈوب رہےتھے تو وہ کہاں تھے اب ووٹ لینے آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام سرداروں سے کچھ لیتے نہیں ہیں تو پھر ان سے ڈرتے کیوں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خورشید شاہ ان کے بیٹوں اور داماد کے خلاف اثاثے چھپانے کی دائر اپیل خارج

 

لڑنا مرنا پڑے، تو بھی سندھ کا ایک فٹ بھی الگ نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ

Comments are closed.

Scroll To Top