تازہ ترین
طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا  737 جہاز رکھنے والی ایئرلائنز کو انتباہ

طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا 737 جہاز رکھنے والی ایئرلائنز کو انتباہ

لندن:(07 نومبر 2018) امریکن ہوائی جہاز ساز کمپنی بوئنگ نے مسافر بردار طیارہ 737 رکھنے والی ایئرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ جہاز میں ممکنہ خرابی حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ بوئنگ نے یہ وارننگ گذشتہ ماہ انڈونیشین ایئرلائن کو پیش آنے والے ہوائی حادثے کے تناظر میں جاری کی۔

امریکن ہوائی جہاز ساز کمپنی بوئنگ نے مسافر بردار طیارہ 737 رکھنے والی ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ جہاز میں ممکنہ خرابی حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ بوئنگ نے یہ وارننگ گذشتہ ماہ انڈونیشین ایئرلائن کو پیش آنے والے ہوائی حادثے کے تناظر میں جاری کی۔اکتوبر میں ہونے والے ہوائی حادثے کے نتیجے میں 189 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔ کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ جہاز میں نصب سینسر کی خرابی حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔یہ سینسر طیارے کے زاویے کی معلومات کمپیوٹر کو فراہم کرتا ہے۔ غلط معلومات کے نتیجے میں کمپیوٹر طیارے کا زوایہ تبدیل کرے گا جو حادثے کا باعث بن سکتا۔ یاد رہے کہ یہ خرابی انڈونیشین ایئرلائن کے حادثے کی تحقیقات کے دوران سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیے

کابل: صوبے فرح میں طالبان کاچیک پوسٹ پرحملہ، سات اہلکار ہلاک،3زخمی

ترکی ایران پر امریکی پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا، رجب طیب اردوان

Comments are closed.

Scroll To Top