تازہ ترین
امریکی عدالت،افغان نژاد امریکی کو بم دھماکوں کے الزام میں دو مرتبہ عمر قید

امریکی عدالت،افغان نژاد امریکی کو بم دھماکوں کے الزام میں دو مرتبہ عمر قید

نیویارک: (13 فروری 2018) امریکی عدالت نے افغان نژاد شہری کو پریشر ککر بم دھماکے کے الزام میں عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ احمد رحیمی نے نیویارک اور نیو جرسی ریاستوں میں دھماکے کرکے اڑتیس افراد کو زخمی کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان نژاد امریکی شہری احمد خان رحیمی نے دو ہزار سولہ میں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں پریشر ککر کے ذریعے بم دھماکا کرکے تیس افراد کو زخمی کردیا تھا۔ اس سے دو گھنٹے پہلے ریاست نیوجرسی کے بیچ پر پائپ دھماکا کرکے آٹھ افراد کو زخمی کردیا تھا۔ الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے رحیمی کو کم ازکو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ: نیویارک میں بس ٹرمینل پر دھماکہ

امریکہ: واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے باہر فائرنگ اور دھماکہ

Comments are closed.

Scroll To Top