تازہ ترین
امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم

امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم

اسلام آباد: (02 جنوری 2018) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح  افواج کے سربراہان سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر غور کے علاوہ ملکی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ملکی اندرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر کے بیان پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جلد ردعمل دیا جائے گا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا نے پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کے بیان کا جلد جواب دیں گے، خواجہ آصف

 

Comments are closed.

Scroll To Top