تازہ ترین
امریکی صدر نے حکام کو روس پرنئی اقتصادی پابندیاں لگانے سے روک دیا

امریکی صدر نے حکام کو روس پرنئی اقتصادی پابندیاں لگانے سے روک دیا

واشنگٹن: (17 اپریل 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کو روک دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن میں روسی سفیر کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔ روسی حکام نے کہاہے کہ اوپی سی ڈبلیو کے معائنہ کاروں کو بدھ کے روز ڈوما میں رسد دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اعلان کیا تھاکہ روس پر نئی اقتصادی پابندیوں کا باضابطہ اعلان پیرکے روز کیا جائےگا۔ ہیلی کے مطابق روس نے ڈوما شہر میں کیمیائی حملے میں شام کی مدد کی تھی۔ نئی پابندیاں ماسکو کو سزا دینے کیلئے تھیں لیکن امریکی صدرنے محکمہ خزانہ کے سیکریٹری ڈیوڈ منوچن کو بلواکر برہمی کا اظہار کیاکہ ماسکو پر نئی پابندیوں کا اعلان کیوں کیا جارہا ہے اور اسے فوری طور پر روکا جائے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ ہکبی نے میڈیا کو بتایاکہ روس پر نئی پابندیاں مستقبل میں ضرور لگیں گی۔ روس نے نئی پابندیوں کے امریکی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں۔ روسی حکام نے کہاکہ اقوام متحدہ کی کیمیکل ایجنسی او پی سی ڈبلیو کے معائنہ کاروں کو بدھ کے روز ڈوما میں رسائی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سلامتی کونسل کا اجلاس، روس کی شام سے متعلق قرارداد مسترد

امریکا کو شام میں حملے کے نتائج بھگتنا ہوں بے،روس

Comments are closed.

Scroll To Top