تازہ ترین
امریکی صدرکی قومی ایمرجنسی عدالت میں چیلنج

امریکی صدرکی قومی ایمرجنسی عدالت میں چیلنج

واشنگٹن:(17 فروری 2019) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے دیوار کے لئے فنڈزکا استعمال غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں حقوق کی سب سے بڑی تنظیم امریکن سول لیبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جنوبی سرحد میں دیوار کے تعمیر کی خواہش کےلئے قومی ایمرجنسی کو جواز نہیں بنایا جاسکتا بلکہ یہ صدارتی اختیارات کا واضح طور پر غلط استعمال ہے۔

اپنی آئینی درخواست میں امریکن سول لیبرٹیز یونین نے موقف اپنایا کہ عدالت فوری طور پر فنڈز کیلئے ٹرمپ اور وزارت دفاع کے آئینی اختیارات کا جائزہ لے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلئے کانگریس کی رکاوٹ کو ختم کرنے کےلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلئے 8 ارب ڈالر کے بل کی منظوری اور کانگریس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اختیارات استعمال کرنے کےلئے ایمرجنسی نافذ کررہا ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top