تازہ ترین
امریکی صدرنے اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکی صدرنے اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا

واشنگٹن( 08نومبر، 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو عہدے سے ہٹا دیاہے جس پر جیف سیشنز نے صدر ٹرمپ کو خط میں کہا کہ آپ کے کہنے پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میتھیوجی ویٹا کرکو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کردیا، امریکی صدر نے کہا عہدے پر مستقل تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں جیف سیشنز پر برہمی کا اظہار کیا تھا، کہا تھا کہ جیف سیشنز محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جیف سیشنز نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے معاملے سے خود کو علیحدہ رکھا تھا، اس فیصلے پر صدر ٹرمپ اٹارنی جنرل سے ناراض تھے، اکثر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

کابل: صوبے فرح میں طالبان کاچیک پوسٹ پرحملہ، سات اہلکار ہلاک،3زخمی

امریکی ہوائی جہازساز کمپنی بوئنگ کا بردار طیارہ 737 رکھنے والی ائیرلائینز کو انتباہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top