تازہ ترین
امریکی صدرنے اتحادیوں پر تنقید کی بوچھاڑکردی

امریکی صدرنے اتحادیوں پر تنقید کی بوچھاڑکردی

واشنگٹن(11جون، 2018)امریکی صدر ٹرمپ نے گروپ سات کے مشترکہ اعلامیہ کیلئے عجلت میں اپنی حمایت واپس لینے کے فیصلےکےبعد اپنے اتحادیوں کے خلاف اپنی ٹوئیٹس میں تنقید کی بوچھاڑکردی ہے۔

سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے امریکی صدر نےکہاملکوں کو بچانے کےلیے امریکا نے نیٹو کے تقریباًسارے اخراجات خود اٹھائے تاہم ان ملکوں نے ہمیں تجارت میں دھوکہ دیا۔

کینیڈا کی جانب سے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کیے جانے کے حوالے دیتے ہوئے انھوں نے کہا اب فیئر ٹریڈ کو فول ٹریڈکہا جائےگا۔

واضح رہے کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلمونیم پر ٹیرف عائد کیے جانے پر اگلے ماہ جوابی اقدامات کااعلان کیا ہے۔

امریکی صدرنے ذاتی طورپربھی کینیڈین وزیراعظم کو تنقیدکانشانہ بنایا اورانھیں بے ایمان اور کمزور قراردیا۔

دوسری طرف جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بھی کینیڈا کی طرح یورپ کی طرف سے امریکاپر اورایلمونیم اور اسٹیل پر ٹیرف عائد کیے جانے پر جوابی اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیاہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top