تازہ ترین
امریکی صدرایران سے ایٹمی معاہدہ ختم نہ کرنے کا باضابطہ اعلان آج کریں گے

امریکی صدرایران سے ایٹمی معاہدہ ختم نہ کرنے کا باضابطہ اعلان آج کریں گے

واشنگٹن (12جنوری، 2018)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ایٹمی معاہدہ ختم نہ کرنے کا باضابطہ اعلان آج کرینگے۔جبکہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منچن کا کہناہے کہ ٹرمپ ایران پر نئی پابندیاں عائد کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھاکہ واشنگٹن اور ایران کے درمیان 2015میں طے پانے والا ایٹمی معاہدہ برقرار رہے گا۔حکام نے کہاکہ پینٹاگون اور محکمہ خارجہ کے حکام کے ساتھ مشورے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

جس کا باضابطہ اعلان آج وائٹ ہاؤس کرے گا۔ یورپی یونین، فرانس اور جرمنی ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منچن نے میڈیا کو بتایاکہ انھیں توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر نئی پابندیاں عائد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

بھارت : چیف جسٹس کے خلاف اعلان بغاوت

احتجاج سے خوفزدہ امریکی صدرکا دورہ برطانیہ منسوخ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top