تازہ ترین
امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار ٹھہرادیا

امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار ٹھہرادیا

واشنگٹن (14دسمبر، 2018) امریکی سینیٹ نے سعودی عرب سے متعلق ایک قرار داد میں سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرار داد سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب کورکر نے پیش کی جو سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کی، اب یہ قرار داد ایوان نمائندگان میں جائے گی تاہم اس قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت یا اس پر عمل درآمد ضروری نہیں ہے۔قرار داد میں سعودی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد کے مناسب احتساب کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ یہ قرار داد مارچ میں بھی پیش کی گئی تھی جو ناکام رہی تھی تاہم سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں اسے دوبارہ سینیٹ میں پیش کیا گیا، یہ قرار داد ایوان نمائندگان بھیجی جائے گی جس پر جنوری سے پہلے بحث کا امکان نہیں ہے۔

امکان ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس قرار داد کو ہر صورت میں ویٹو کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

چین میں سابق کینڈین سفارتکار کی گرفتاری کے بعد کینڈین بزنس مین بھی لاپتہ

فرانس کی مارکیٹ میں فائرنگ کا معاملہ، فائرنگ کرنے والے شخص کا پوسٹر جاری

Comments are closed.

Scroll To Top