تازہ ترین
امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 20سے50 افراد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 20سے50 افراد زخمی

فلوریڈا: (15 فروری 2018) امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے بیس سے پچاس طلبا زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

 

امریکی ٹی وی کے مطابق ایک مسلح شخص نے فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ کے ڈگلس ہائی اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔پولیس نے فوری طور پر علاقہ گھیرے میں لے لیا اور مسلح شخص کی تلاش جاری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے اسکول کے ایک طالب علم پر فائرنگ کا شبہ ظاہر کیاہے۔حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت اسکول میں تین ہزار طلبا موجود تھے۔ایف بی آئی اور مقامی پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہاکہ اسکول میں فائرنگ کے واقعے سے امریکا کے صدر کو آگاہ کردیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا۔ صدر خود اسکول فائرنگ واقعے کی صورتحال کو مانیٹر کرررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ: ٹیکساس یونیورسٹی میں طالب علم کی اندھا دھند فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

امریکہ: لاس ویگاس میں کیسینو پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک 24 زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top