تازہ ترین
امریکی جہاز دوران پرواز غائب ہوگیا

امریکی جہاز دوران پرواز غائب ہوگیا

واشنگٹن (02 مارچ 2018) امریکی ریاست میری لینڈ کے ساحل پر مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے تاہم 3 روز گزرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 4 مسافروں کی گنجائش والے سیسنا 172 ایس طیارے نے بدھ کو شام کے وقت ریاست میری لینڈ کے ساحلی شہر بالٹی مور کے مارٹن اسٹیٹ ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور صرف 45منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا۔Image result for During the US plane the flight disappeared, the search continued

طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد زمین پر اور سمندر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا لیکن تاحال طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

کوسٹ گارڈ کے آفیسر رونلڈ ہوجز کے مطابق اب تک ساحل سمندر سے ڈیڑھ میل کی دوری پر ایک جگہ سے طیارے سے خارج ہونے والے تیل کے نشانات ملے ہیں جبکہ جہاز کا ایک ٹکڑا بھی ملا ہے تاہم یہ تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ اسی جہاز کا حصہ تھا یا کسی اور کا۔

اس امریکی جہاز کے لاپتہ ہونے کے واقعے کو ایم ایچ 370 کے واقعے سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں ملائشین ایئر لائن کا مسافر طیارہ ایم ایچ 370 اچانک غائب ہوگیا تھا جس کی تلاش کے لئے دنیا بھرنے مشترکہ سرچ آپریشن کیے لیکن اس کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

حیران کن طور پر اس طیارے کی تلاش کے دوران اس وقت مزید کھلبلی مچ گئی تھی جب سرچ ٹیموں کو لیڈ کرنے والی کشتی بھی 3 دن کے لئے غائب ہوگئی تھی۔Image result for During the US plane the flight disappeared, the search continued

ایم ایچ 370 کا غائب ہونا جدید تہذیب کے سب سے بڑے معموں میں سے ایک معمہ بن چکا ہے اور اس حوالے سے مختلف سازشی تھیوریاں پیش کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کی طاقتور ترین افواج میں پاکستان کا تیرھواں نمبر،امریکی جریدے کی رپورٹ

امریکی شاپنگ مراکز نے اسلحے کی فروخت پر نئی پابندیاں عائد کردیں

Comments are closed.

Scroll To Top