تازہ ترین
امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا وسط مدتی انتخابات کے حفاظتی منصوبے کا اعلان

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا وسط مدتی انتخابات کے حفاظتی منصوبے کا اعلان

واشنگٹن : (2 اگست 2018) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وسط مدتی انتخابات کے حفاظتی منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ قومی انٹیلی جنس، ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہوں اور مشیر ٹرمپ جان بولٹن نے کہاہے کہ روس امریکا کے جمہوری نظام اور واشنگٹن کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے۔

 

وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران انٹیلی جنس ایجنسیوں، سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان نے کہا ہے کہ روس آج بھی امریکی جمہوری نظام میں مداخلت کررہا ہے لیکن اب وسط مدتی اور آئندہ صدارتی انتخابات کو محفوظ بنایا جائےگا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ نے کہاکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں وسط مدتی انتخابات کا حفاظتی منصوبہ بنارہی ہیں۔ ہر صورت میں امریکی انتخابات کو محفوظ بنایا جائےگا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن نے کہاکہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں روس یا کسی اور ملک کو مداخلت سے روکا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے

واشنگٹن: پاکستان افغانستان سے متعلق وعدہ پورا نہیں کیا، ترجمان وائٹ ہاؤس

افغانستان کےحوالے سے حکمت عملی زمینی حقائق دیکھ کربنائیں گے،ترجمان وائٹ ہاؤس

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top