تازہ ترین
امریکی اسپتال میں مسلم دشمنی:مسلمان خاندان کو نو مولود بچے،زچہ سے ملنے نہیں دیا گیا

امریکی اسپتال میں مسلم دشمنی:مسلمان خاندان کو نو مولود بچے،زچہ سے ملنے نہیں دیا گیا

ورجینیا(12جنوری ، 2019)امریکامیں مسلمان خاندان کواسپتال میں نو مولود بچے اور زچہ سے ملنے نہیں دیا گیا،نقاب کے باعث بچے کی آنٹی کو باہر نکال دیا گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فینسک کے اسپتال میں ایک خاندان بچے اور اس کے ماں کو دیکھنے اسپتال آیا۔

محافظ نے داڑھی والے شخص اور ان کی نقاب پوش اہلیہ کو روک لیا اور کہاکہ آپ لوگ کمرے میں جا نہیں سکتے۔گارڈ نے نرس کو بلایا اور نرس نے بدتمیزی کرکے خاندان کو اسپتال سے باہر نکالا اور پولیس کا طلب کرلیا۔

پولیس سے جان چھڑانے کے بعد مسلمان خاندان اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیاہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top