تازہ ترین
امریکہ کا یکطرفہ اقدام تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا، وزیرداخلہ

امریکہ کا یکطرفہ اقدام تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد: (14 فروری 2018) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی قسم کا یکطرفہ اقدام غیرموثر ثابت ہوگا جس سے دوطرفہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں یکطرفہ اقدام سے ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ پاکستان کے لوگ باوقار ہیں جو باہمی احترام پرمبنی دوستی چاہتے ہیں تاہم ملک پردباؤ ڈالنے کی کوششیں سود مند ثابت نہیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا کے کسی دوسرے ملک نے گذشتہ برسوں کے دوران  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیاں نہیں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ میں پاکستان کے 60 ہزار افراد شہید ہوئے اور اس کی معیشت کو 25 ارب ڈالرز کا خسارہ برداشت کرناپڑا۔

پاکستان کیلئے امریکی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کیلئے نہیں بلکہ اپنے عوام کے مستقبل کی خاطرلڑرہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی ترجیح امداد نہیں، تجارت ہے۔ ہمیں امداد کی بجائے تجارت کی ضرورت ہے۔ پاکستان امریکہ کو امداد دینے والے ملک نہیں بلکہ ترقی پسند شراکت دار کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا ملک کر کام کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کیونکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو افغانستان میں عدم استحکام کی قیمت ادا کررہا ہے اور افغانستان میں قیام امن کے ثمرات بھی سب سے زیادہ پاکستان کو حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ سے مدد نہیں، باہمی احترام چاہتے ہیں، احسن اقبال

مشرف کو اڈیالہ جیل بھیجا گیا تو سمجھوں گا عدلیہ آزاد ہے، احسن اقبال

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top