تازہ ترین
امریکہ: ارما طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی، 32 لاکھ مکانات بجلی سے محروم

امریکہ: ارما طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی، 32 لاکھ مکانات بجلی سے محروم

واشنگٹن (11 ستمبر 2017) سمندری طوفان ارما نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی ہے۔ طوفان سے اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ 32 لاکھ سے زائد مکانات بجلی سے محروم ہیں۔

سمندری طوفان ارما امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی جزائر سے ٹکرا گیا ہے جہاں خدشہ ہے کہ طوفان سے آنے والی سمندری لہریں 15فٹ تک اونچی ہوسکتی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ریاست کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

طوفان کی وجہ سے شدید بارشوں کے علاوہ 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جبکہ ریاست کے جنوب میں 32لاکھ سے زائد مکانات بجلی سے محروم ہیں۔ ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر ٹامپا میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ 3 دیگر ریاستوں میں پہلے ہی کرفیو نافذ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ارماطوفان فلوریڈا سے ٹکرا گیا،پولیس اہلکار سمیت 3 افرادہلاک

سمندری طوفان ارما، جوز اور کاٹیا نے کیوبا، کیریبین جزائر اور میکسیکو میں تباہی مچادی

Comments are closed.

Scroll To Top