تازہ ترین
امریکا کی افغان دارالحکومت کابل میں خود کش بم دھماکے کی مذمت

امریکا کی افغان دارالحکومت کابل میں خود کش بم دھماکے کی مذمت

واشنگٹن:(16 اگست 2018) امریکا نے افغان دارالحکومت کابل میں خود کش بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سلامتی کیلئے حکومت کی مدد جاری رہے گی۔

واشنگٹن میں بریفنگ کے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کابل میں خود کش دھماکے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی کی ذمہ دار افغان افواج ہے۔ لیکن سلامتی کیلئے امریکا کابل حکومت کی مدد جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ کابل میں گذشتہ روز تعلیمی مرکز کے باہر خودکش دھماکے میں اڑتالیس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت

کشمیر پر امریکہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امریکی محکمہ خارجہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top