تازہ ترین
امریکا کا اسپیس کمانڈ بنانے کا باضابطہ اعلان

امریکا کا اسپیس کمانڈ بنانے کا باضابطہ اعلان

واشنگٹن:(10 اگست 2018) امریکا نے اسپیس کمانڈر بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امریکی نائب صدر پینس اور وزیر دفاع جیمز میٹیس کا کہنا ہے کہ یو یاس اسپیس فورس کی تشکیل دو ہزار پیس تک مکمل کر لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ وزارت دفاع کے لیے ضروری ہے کہ وہ خلا میں کمزوریوں کا سامنا کرے اور امریکی غلبے کو یقینی بنائے۔امریکی نائب صدر نے پینٹاگون کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے امریکی خلائی فوج دو ہزار بیس تک قائم کردی جائے گی۔ چین، روس، شمالی کوریا، ایران خلا میں اسلحہ بھیج رہے ہیں،خلا میں بالادستی ہمارا مقصد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خلا میں بھی ہم سب پر سبقت لے جائیں۔

اس موقع پر امریکی نائب صدر نے خلائی فورس کے لیے نائب وزیر دفاع کا عہدہ تشکیل دینے کا اعلان بھی کر دیا ،وزیر دفاع نے بھی منصوبے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب مائیک پینس کی تقریرکے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بارپھرٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے واضح طورپرخلائی فورس کی تشکیل کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل دنیا پرغلبے کے جنون کے پیش نظرامریکی صدرٹرمپ نے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دے تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ خلا میں بھی قیادت کریں گے کسی اورکی قیادت منظورنہیں، خلا میں چین اورروس کی سبقت ناقابل برداشت ہے، چین اورروس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی صدر کا خلائی فورس بنانے کا اعلان

ناسا اپنی نئی سیٹلائٹ کل خلا میں بھیجے گا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top