تازہ ترین
امریکا چاند پر بیس بنائے گا

امریکا چاند پر بیس بنائے گا

واشنگٹن ( 09جنوری ،2019) امریکا چاند پر بیس بنائے گاجبکہ ایک خلائی اسٹیشن چندا ماموں کے مدارمیں گھومتا رہے گا۔

گذشتہ 50 سال میں چاند پر کسی انسان نے قدم نہیں رکھا۔امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسانے کہاہے کہ اب یہ صورتحال تبدیل ہوگی۔امریکا 2028 تک چاند پر بیس بنائےگا اور ایک خلائی اسٹیشن بنائےگا۔

وہ عالمی خلائی اسٹیشن کے طرح چاند کے مدار میں مستقل طور پر گھومتا رہے گا۔ناسا حکام کا کہنا تھا کمرشل پارٹنرز اور اسپیس ایجنسیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔وہ نو سال میں چاند پر بیس اور خلائی اسٹیشن بھی بنائیں گے۔

الاباما میں ناسا کے مارشل اسپیس فلائٹ سینٹر کی ڈائریکٹر جوڈی مارشل 2018میں کانگریس کو بتاچکی ہیں کہ خلا ءمیں ترقی کرنے ہے تو سرخ سیارے مریخ سمیت چاند پر بھی جانا ہوگا امریکا کو اپنا پروگرام تیز کرنا ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top