تازہ ترین
امریکا نے پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا نے پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (01 جنوری 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی۔ امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

امریکا سرد جنگ کی فرسودہ ذہنیت سے چھٹکارا پائے، چین

فلسطینی اتھارٹی کی امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو کیے جانے کی مذمت

Comments are closed.

Scroll To Top