تازہ ترین
امریکا کے حالیہ بیانات سے پوری قوم کو رنج ہوا ہے، آرمی چیف

امریکا کے حالیہ بیانات سے پوری قوم کو رنج ہوا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: (12 جنوری 2018) امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے افغان شہریوں کے معاملے پر تعاون مانگ لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنرل جوزف ووٹل نے آرمی چیف کو ٹیلیفون کر کے انہیں سیکیورٹی امداد اور کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر جنرل جوزف نے پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، یہ صورتحال عارضی ہے۔جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امریکا کے حالیہ بیانات سے پوری قوم کو رنج ہوا ہے۔ ٹرمپ کی حقیرانہ زبان سے پاکستانی قوم کو لگتا ہے دھوکہ ہوا۔Image result for qamar bajwa and joseph votelواضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی ایک امریکی سینیٹر نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا چراٹ کا دورہ، ایس ایس جی کی قربانیوں کو سراہا

جاپانی وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top