تازہ ترین
امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی

امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی

واشنگٹن : (20 جون 2018) امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی۔ امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے اقوام متحدہ نے اپنے مقاصد اور دوغلے پن کیلئے یہ تنظیم بنا رکھی ہے۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے اپنے مقاصد اور دوغلے پن کیلئے یہ تنظیم بنا رکھی ہے۔ اقوام متحدہ اور پوری دنیا مل کر اسرائیل کے ساتھ یکطرفہ سلوک کررہی ہے۔ اقوام متحدہ فلسطین کے معاملے کو ایک ہی زاویے سے دیکھتا ہے،جو ہمیں قبول نہیں۔ اس تنظیم میں اسرائیل کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑنے کے بعد اس تنظیم میں کوئی جان نہیں رہی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

یہ بھی پڑھیے

افغان قیادت پاکستان پر عالمی دباؤ میں اضافہ چاہتی ہے، نکی ہیلی

امریکا کو معلوم ہے اپنا کام کیسے کرنا ہے، نکی ہیلی

Comments are closed.

Scroll To Top