تازہ ترین
امریکا میں پاکستانی سفیر کی جانب سے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

امریکا میں پاکستانی سفیر کی جانب سے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

واشنگٹن:(14 اگست 2018) امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے یوم آزادی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یوم آزادی کاآغازہم آباو اجداد کی قربانیوں کی یادسےکرتے ہیں، آج اس یاددہانی کادن ہے کہ ہم کتنا آگے بڑھ چکے، مستقبل میں ہمیں کہاں آگے جاناہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا، نوجوان ہمارا احتساب کرتے ہیں، پاکستان میں نئی حکومت بھاری مینڈیٹ لے کر آئی ہے، امید ہے امریکا میں پاکستانی اپنے وطن کے مستقبل کیلئے جڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے وطن کی میراث سے جڑے رہنے کا یہی واحد راستہ ہے، امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ پاکستانیوں کی خدمت کیلیےمستعد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ یوسف زئی کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد

امریکی وزیرخارجہ کا پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر مبارکباد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top