تازہ ترین
امریکا:بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں لیکیج سے متعدد گھروں میں گیس دھماکے

امریکا:بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں لیکیج سے متعدد گھروں میں گیس دھماکے

بوسٹن:(14 ستمبر 2018) امریکی شہر بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں لیکیج سے متعدد گھروں میں گیس دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسا چیوسٹس کے شہر بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں لیکیج سے متعدد گھروں میں گیس دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

بوسٹن کے نزدیک تین علاقوں میں گیس دھماکوں اور آگ لگنے کے ستر حادثات رونما ہوئے، جس کے بعد تینوں علاقوں کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جس سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا گھر چھوڑتے وقت گیس کو بند کر دیں،متاثرہ علاقوں میں بجلی بھی بند کردی گئی ہے۔مقامی گیس کمپنی نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں گیس کو مکمل طور پر بند کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نائیجیریا آئل ٹینکر میں دھماکہ : 35افراد جاں بحق، 100زخمی

مصر میں ایئرپورٹ پر دھماکہ، فلائٹ آپریشن معطل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top