تازہ ترین
امام الحق انگلی میں فریکچر کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

امام الحق انگلی میں فریکچر کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

دبئی:(11 اکتوبر 2018) دبئی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹس مین امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہو گیا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہے اور وہ مزید فیلڈنگ نہیں کر سکیں گے۔

22سال کے امام الحق نے اس سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔دبئی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ ہے، جہاں آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے ابوظہبی ٹیسٹ میں اوپنر کی شرکت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دبئی ٹیسٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top