تازہ ترین
الیکشن ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، عمران خان

الیکشن ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، عمران خان

لاہور : (22 جولائی 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں وہ الیکشن ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے شہباز شریف ہار گئے تو اڈیالہ جائیں گے۔ جس ملک کا سربراہ چور وہ کیسے چل سکتا ہے۔ کرپٹ لوگوں کےجیل جانے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اچھے اور برے میں تمیز ختم ہوجانے سے قوم تباہ ہو جاتی ہے۔ ایسا ملک بنانا ہے جس کے پاسپورٹ کی عزت ہو اور لوگ باہر سے نوکریاں لینے پاکستان میں آئیں۔ عمران خان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے چور امیر ہو گئے ہیں۔ شہباز کو ڈر ہے اگر وہ الیکشن نہ جیت سکے تو سیدھا اڈیالہ جائیں گے۔ یہ جنگ عمران خان کی نہیں عوام کی ہے۔ اب پچیس جولائی کو میچ جیتنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پچاس سال پہلے سب سے زیادہ ترقی کر رہا تھا۔ آج سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہاہےکہ حنیف عباسی کو منشیات بیچنے کے جرم میں عمر قید ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ خبر آئی ہے کہ ایک اور ن لیگی اڈیالہ جارہا ہے۔جب تک کرپٹ لوگ جیل نہیں جاتے،ملک آگےنہیں بڑھ سکتا۔حکمرانوں کی چوری کابوجھ عوام کواٹھانا پڑتا ہے۔ عمران خان نےکہاکہ اڈیالہ جیل میں شہبازشریف کا کمرہ نوازشریف سےدور رکھا جائےکیونکہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کو دھوکا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں ایک نیا بلدیاتی نظام لائیں گے، عمران خان

 

کراچی جلسے کے حوالے سے عمران خان کا ویڈیو پیغام جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top