تازہ ترین
الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا ہے، بلاول بھٹو

الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا ہے، بلاول بھٹو

سیہون: (22 جولائی 2018) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا ہے، اتنا متنازعہ نہیں ہونا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس الیکشن پر ہے۔ الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں لیکن الیکشن مہم جاری رکھوں گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا ہے، اتنا متنازعہ نہیں ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی مسائل کا مقابلہ کرنے والی واحد جماعت ہے۔ پہلے بھی مسائل کا سامنا کیا اب بھی کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ووٹرز کو متحرک کررہا ہوں، جیت تیر کی ہی ہوگی۔ پیپلز پارٹی تمام رکاوٹوں کے باوجود الیکشن جیتے گی، جبکہ میری لڑائی صرف الیکشن کیلئے نہیں آئندہ کیلئے بھی ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ ،جنوبی پنجاب اور کے پی میں امیدواروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی پی پی کا مقابلہ نفرت، معاشی بدحالی اور بھوک سے ہے، بلاول بھٹو زرداری

تحریک انصاف اور (ن) لیگ دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑتی ہیں، بلاول بھٹو

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top