تازہ ترین
الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ صرف تحریک انصاف کیلئے ہیں: یاسمین راشد

الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ صرف تحریک انصاف کیلئے ہیں: یاسمین راشد

لاہور: (01 ستمبر 2017) این اے 120 لاہور میں تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کررہی ہے، لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ صرف پی ٹی آئی کیلئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ ملک دشمن عناصر سے ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود مسلم لیگ (ن) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے کوڈ آف کنڈیکٹ صرف تحریک انصاف کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں دو بار الیکشن کمیشن اور ایک بار پولیس اسٹیشن کا چکر لگانا پڑرہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کے ملک دشمن ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، ہم نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھئے

این اے120: امیدوار تحریک انصاف یاسمین راشد کی عمران خان سے ملاقات

شریف خاندان میں اختلافات واضح ہیں، یاسمین راشد

Comments are closed.

Scroll To Top