تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد: (13 ستمبر 2018) الیکشن کمیشن کے تمام افسران کے دو دن جبکہ باقی ماندہ اسٹاف کی ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک میں ڈیم بنانے سے متعلق مہم نے الیکشن کمیشن کا رخ کرلیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق باقی اداروں کی طرح الیکشن کمیشن بھی ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے تمام افسران کے دو دن جبکہ باقی ماندہ اسٹاف کی ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اے جی پی آر اور متعلقہ حکام کو خط ارسال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیمز کی تعمیر کیلئے پاک فوج کا ایک ارب روپے سے زائد کا عطیہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

 

Comments are closed.

Scroll To Top