تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے 284 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

الیکشن کمیشن نے 284 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

اسلام آباد: (12 جنوری 2018) الیکشن کمیشن غیر فعال سیاسی جماعتوں کے خلاف متحرک ہوگیا۔ 284 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ رجسٹریشن منسوخ ہونے والی سیاسی جماعتیں 30 دن کے اندر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 284 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نئے الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی۔الیکشن کمیشن نے جمعت علماء اسلام (س)، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل،  متحدہ مجلس عمل، نیشنل پارٹی، سنی تحریک، پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے علاوہ دیگر جماعتوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ رجسٹریشن منسوخ ہونے والی سیاسی جماعتیں تیس روز کے اندر سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتی ہیں۔

الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو دو ہزار ممبران کی تفصیلات جمع کروانا لازمی ہیں۔ سیاسی جماعتیں دو لاکھ روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانے کی پابند ہیں۔الیکشن کمیشن میں کل 352 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ تھیں، جن میں صرف 68 سیاسی جماعتوں نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے نئے قانون کے مطابق پارٹی کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیے

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے پر اظہار اطمینان

الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام

 

Comments are closed.

Scroll To Top