تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے پی ایس 111 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے پی ایس 111 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: (31 اگست 2018) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کراچی میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے مطابق پولنگ 21 اکتوبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر 4 ستمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار 6 سے 8 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ جبکہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 9 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 14 ستمبر تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل 17 ستمبر تک دائرکی جاسکیں گی تاہم ایپلٹ ٹربیونل 19 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 20 ستمبر کو جاری ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذات 24 ستمبر تک واپس لے سکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 25 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت فراہم کردی

ضمنی الیکشن میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا، الیکشن کمیشن

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top