تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق تمام فارمز جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق تمام فارمز جاری کر دیئے

اسلام آباد:(08 اگست 2018) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حتمی نتائج سے متعلق تمام فارمز اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیے ہیں۔

ویب سائٹ پر جاری کردہ فارمز میں فارم 45، 46، 48 اور 49 شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جن حلقوں میں عدالت کی جانب سے حکم امتناع ہے ان حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں اور جن حلقوں میں عدالت کی جانب سے حکم امتناع ہے ان حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔

آٹھ اگست کو سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔بعدازاں صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔

 

پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانے کے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

منتخب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ

عثمان ڈار اور جمشید دستی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top