تازہ ترین
سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ

سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد: (17 ستمبر 2018) سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے، پندرہ ستمبر کو الیکشن کمیشن نے سمندر پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ووٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اوورسیز پاکستانی 17 ستمبر صبح نو بجے تک آن لائن ووٹ رجسٹر کراسکتے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

الیکشن کمیشن کے مطابق چھتیس حلقوں میں رجسٹرڈ بیرون ملک ووٹرز کی تعداد سا ت لاکھ  بتیس ہزار ہے۔ چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانی آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چھ  ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی ہے، جبکہ صرف ایک لاکھ لوگوں ویب سائٹ پر وزٹ کیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تارکین وطن کی جانب سے ووٹ ویب سائٹ پر رجسٹریشن میں عدم دلچسپی سے حکام پریشان ہیں۔

دوسری جانب بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔ دہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن کی دی گئی ویب سائٹ پر اپنے ووٹ کے اندراج میں ناکام ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا کا ووٹ درج کرنے کا سسٹم بری طرح ناکام ہے جس کے باعث برطانیہ، یورپ اور امریکا سمیت پوری دنیا میں دہری شہریت والے رکھنے والے پاکستانی پریشان ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کا ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردیں

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top