تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا

اسلام آباد: (25 مئی 2018) الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ضابطہ اخلاق سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اجلاس 31 مئی کوطلب کرلیا ہے جس میں سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق کوحتمی شکل دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو خطوط اور ضابطہ اخلاق کے مسودے کی نقول ارسال کردی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیے

انتخابی نشانات کیلئے دراخوستیں جمع کرانے کاوقت ختم

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں 20ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں 20ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ

Comments are closed.

Scroll To Top