تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کا طریقہ کار جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کا طریقہ کار جاری کردیا

اسلام آباد: (31 اگست 2018) الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔ اوورسیز ووٹرز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 سے شام 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حلقوں کے سمندر پار ووٹرز ہی اپناو وٹ ڈال سکیں گے۔ نائیکوپ نمبر، ای میل ایڈریس، سمندرپار رہائشی ملک کا نام و دیگر تفصیلات درج کر کے سائن اپ کرینگے۔اعلامیہ کے مطابق آن لائن ووٹنگ سسٹم کے ذریعے مہیا کردہ ای میل پر تصدیقی پن کوڈ موصول ہوگا۔ پن کوڈ کے اندراج پر ووٹر کو تصدیق کا تکمیلی پیغام درج ہو گا۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے وقت ووٹر اپنا ای میل پاسورڈ درج کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تصدیقی سوالات کے جواب ملنے پر ووٹر آن لائن ووٹنگ کیلئے درج ہوجائے گا۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نائیکوپ، ووٹر پاس نمبر کے اندراج سے حلقہ کا الیکٹرانک بیلٹ پیپر اسکرین پر نمودار ہوگا۔ ووٹراپنے امیدوار کے نام کے بٹن کو پریس کرے گا اور کنفرم پر کلک کرے گا، جس کے بعد ان کا ووٹ کاسٹ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت فراہم کردی

الیکشن کمیشن نے پی ایس 111 کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top