تازہ ترین
الیکشن کمیشن میں 345 میں سے 24 سیاسی جماعتوں نے مالی گوشوارے جمع کرائے

الیکشن کمیشن میں 345 میں سے 24 سیاسی جماعتوں نے مالی گوشوارے جمع کرائے

اسلام آباد: (29 اگست 2017) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 345 سیاسی جماعتوں میں صرف 24 جماعتوں نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن بالآخر ختم ہوگئی، ذرائع کے مطابق 345 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 24 جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت 5 دیگر جماعتوں نے گوشوارے جمع کرادیئے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے والی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، قومی وطن پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ، آل پاکستان مسلم لیگ نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلامئے کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والی جماعتوں کے انتخابی نشان 15 ستمبر کے بعد روک لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے

سیاسی جماعتوں کے مالی گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن میں ایک روز باقی

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارے جمع کرادیئے

Comments are closed.

Scroll To Top