تازہ ترین
الیکشن کمیشن میں این اے 249 کے نتیجے کیخلاف شہباز شریف کی درخواست دائر

الیکشن کمیشن میں این اے 249 کے نتیجے کیخلاف شہباز شریف کی درخواست دائر

کراچی: (05 اگست 2018) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں این اے 249 کے الیکشن 2018ء میں نتیجے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

این اے 249 کے الیکشن 2018ء میں نتیجے کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حلقے میں ووٹوں کی گنتی درست نہیں کی گئی۔

شہباز شریف کی درخواست کے متن کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 45 پر کانٹ چھانٹ کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مسترد ووٹوں کے مقابلے میں جیتنے والے کے ووٹوں کا فرق صرف چند سو کا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 249 میں انتخابات کالعدم قرار دے اور امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری نہ کیا جائے۔

درخواست بیرسٹرظفراللہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔خیال رہے کہ این اے 249 میں شہباز شریف کو پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے 35344 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب 34626 ووٹ ہی لے سکے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق گورنر سندھ کا صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

جیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، شہباز شریف

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top