تازہ ترین
الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام

الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام

اسلام آباد: (4 جنوری 2018) الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کوئی طریقہ کار وضع نہ کرسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ سے متعلق تجربات میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے، جس کی رپورٹ حکام نے قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

وضع کردہ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم اسی لاکھ پاکستانیوں کو ووٹنگ میں شامل کرنے کے لئے پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ کا طریقہ کار اپنایا گیا، جو بری طرح ناکام ہوا۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق لندن، گلاسگو، مانچسٹر، بریڈفورڈ، دبئی، ریاض اور نیویارک میں مقیم سفارتی عملے نے ووٹنگ کے تجرباتی عمل میں حصہ لیا

حکام کے مطابق سات ممالک سے سڑسٹھ بیلیٹ پیپر موصول ہونے میں ایک سے تین ہفتے لگے جبکہ ایک ملک میں الیکشن کمیشن کو ٹیلی ووٹنگ کے نتائج میں مکمل طور پرناکامی کا سامنا رہا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اس سلسلے نادرا نے اسی لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں میں سے ساٹھ لاکھ کو نائیکوپ جاری کئے، مگر کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اسی لاکھ پاکستانی دنیا کے ایک سو چالیس مختلف ممالک میں مقیم ہیں جوکہ پاکستانی کل آبادی کا چار فیصد حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ اکیس دسمبر کو سمندر پار پاکستانیوں نے بیرون ملک ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، درخواست اٹھائیس ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کے وفد نے دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن ہمیں بیرون ملک ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرے، درخواست باسط شاہ کی قیادت میں وفد نے الیکشن کمیشن آر اینڈ آئی برانچ میں جمع کرائی تھی۔

تحریک انصاف کے فنانس سیکرٹری سردار اظہرطارق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر سال تقریبا اٹھارہ بلین ڈالرز پاکستان بھیجتے ہیں، افسوسناک بات یہ ہے ان اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اوورسیز پاکستانیز کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، شہباز شریف

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے 1 لاکھ ڈالر تک کے سرٹفکیٹ جاری کرنے کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top